مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ ترک کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے، تجزیہ کار

اسلام آباد 11 مارچ (کے ایم ایس) سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت دے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اٹوٹ کے بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ تاریخی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اس حوالے سے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حالیہ بیان کا خاص طور پر حوالہ دیا اور کہا کہ بھارتی رہنماﺅں کے ایسے بیانات انکے جارحانہ عزائم کا عکاس ہیں اوریہ بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنماﺅں کے یہ دعوے نہ تو تاریخی حقائق اور نہ ہی عالمی سطح پر تسلیم شدہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بدل سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کو جھوٹے اور گمراہ کن دعوو¿ں کا سہارا لینا بند کرنا چاہیے اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی زمینی صورتحال تسلیم کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینا چاہیے جسکا مطالبہ وہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button