مقبوضہ جموں و کشمیر

گرفتار کشمیری ڈاکٹر مزمل کے اہلخانہ نے پولیس کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا

سرینگر:بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد سے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے کشمیری ڈاکٹر مزمل شکیل کے اہلخانہ نے پولیس کی طرف سے ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل کے بھائی آزاد شکیل نے بتایاکہ پولیس نے انکے بھائی پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس برس کے دوران انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے ۔انہوں نے ڈاکٹر مزمل شکیل کو شریف ،ایک باعزت اور قابل احترام انسان قراردیتے ہوئے کہاکہ ان پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ہمیں ان سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مزمل اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے گھر واپس آئے تھے۔تاہم ان کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی وجہ سے اتوار کو ہونے والی شادی منسوخ کر دی گئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہ مزمل شکیل اس سے قبل اپنے والد کے آپریشن کے وقت مقبوضہ کشمیر آئے تھے۔انہوں نے ڈاکٹرمزمل کے خلاف مقدمے میں منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اورقابض حکام سے ان تک رسائی فراہم کرنے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ڈاکٹر مزمل کو فریڈ آباد میں انکے کرائے کے کمرے سے گرفتار کر کے مبینہ طورپر360کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button