بھارت

تلنگانہ : امیت شاہ کے دورے کے موقع پر ”واشنگ پاﺅڈر نرما “ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے

حیدرآباد12ما رچ (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے د ورے کے موقع پر ”واشنگ پاﺅڈر نرما“ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے ۔ پوسٹروں پر ”’واشنگ پاو¿ڈر نرما خوش آمدید امیت شاہ“ تحریر ہے۔
یہ پوسٹر نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میںچسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں کے ذریعے بی جے پی پر کڑی تنقید کی گئی او ر یہ بتایا گیا کہ اگر کوئی بدعنوان شخص بی جے پی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو اسکے سار ے داغ دھل جاتے ہیں ۔
پوسٹروں میں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں تصاویر موجود ہیں جن پر قبل ازیں بدعنوانی کے الزامات تھے تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button