بھارت

بھارتی وزیرنارائن رانے کے بیٹے نتیش کا مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کااعلان

ممبئی14مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہند انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے” ہندو جن آکروش مورچہ”کے نام سے ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں بھارتی سپریم کورٹ کے منع کرنے کے باوجودمسلمانوں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
اسی طرح کی ایک ریلی ممبئی کے مضافاتی علاقے میراروڈ میں نکالی گئی جس میں بھارتی وزیرنارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے سمیت مقررین نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔ میراروڈکو مسلم اکثریتی علاقے کے طورپر جانا جاتا ہے۔مظاہرین نے میراروڈ میں تقریباًدوکلومیٹر تک مارچ کیا اورمقررین نے نام نہاد ”لو جہاد”، ”لینڈ جہاد”کے خلاف تقریریں کیں۔ ریلی میں رکن اسمبلی نتیش رانے سمیت بی جے پی ، وی ایچ پی ، بجرنگ دل اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ مقررین کے اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر نتیش رانے نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان سارا پیسہ ہندوئوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں ۔ اگر اس پیسے کو فرقے کی خوشحالی کے لئے استعمال کیاجائے توپھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن وہ یہ پیسہ دہشت گردی، لوجہاد اوربہت سی دیگر چیزوں کے نام پر ہندوئوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کی معاشی خوشحالی کوروکنے کے لئے مہم چلانی پڑے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button