مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ: سڑک حادثے میں چار افراد کی جانیں ضائع

 

سرینگر18 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افرادکی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ 28زخمی ہوگئے ہیں۔
ضلع کے علاقے بارسو میں ایک بس تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بھارتی ریاست بہار کے رہائشی چار افراد کی جانیں چلی گئیں ۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں 28مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 23کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button