انسانی حقوق

بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی و عالمی امن شدید خطرے میں ہے، مشعال ملک

اسلام آباد05 اپریل (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں نے علاقائی وعالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی ہند و توا پر مبنی پالیسوں نے بھارتی معاشرے میں بڑے پیمانے پر دوریاں، نفرتیں اور دراڑیں پیدا کر دی ہیں جنکے انتہائی سنگین مضمرات ہونگے اور بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید برقرار رکھنے کے بجائے جلد ہی خود بکھر کر رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نسل پرست بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کو سخت امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامناہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست دینے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔
مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button