مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں خاتون کی لاش برآمد
سرینگر17 اگست (کے این ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حنیفہ نامی خاتون کی لاش ضلع کی تحصیل گنڈ کے علاقے پاتھریبل ریل کے قریب نالہ سندھ سے ملی۔
دریں اثناءضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کی عزت شاہ کالونی تارزو میں ایک 14 سالہ لڑکا عدنان منظور سڑک عبور کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔