مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پلوامہ جھڑپ میں بھارتی فوجی زخمی

pulwa-injسرینگر21اگست(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

بھارتی فوجی ضلع کے علاقے پاریگام میں ایک آپریشن کے دوران مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہوا۔قبل ازیں بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مقابلے میں ایک کمانڈر سمیت 2مجاہدین شہید ہو گئے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یہ تصادم اتوار کی رات اس وقت شروع ہوا جب بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے ضلع کے علاقے پاریگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button