کشمیری تارکین وطن

G-20 ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں، علی رضا سید

 

Ali raza syedبرسلز25 اگست (کے ایم ایس)
چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے گروپ 20کے ممالک اور دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
علی رضا سید نے ایک بیان میں G-20کے آئندہ ماہ نئی دلی میں منعقد ہونے والے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کے رکن ممالک سمیت عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور کشمیری طویل عرصے سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں عالمی سطح کے اجلاس بلا کر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہاں کے حالات معمول کے مطابق ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ حقیقت واضح ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت میں آباد دیگر اقلیتیں بھی اپنے بنیادی ،جمہوری اور انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ مسلمان، عیسائی اور حتی کہ نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ہندو بھی بھارتی انتہاپسندوں کے ظلم و بربریت اور حکومت کے ناروا سلوک کا شکار ہیں۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اس حد تک خراب ہیں کہ بھارت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے کسی نمائندے اور غیر ملکی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر تک نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھارت نے 22مئی کو سرینگر میں جی 20 کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کر کے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں دھوکہ دینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو طول دینا چاہتا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر عالمی طورپر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعددقراردادیں بھی موجود ہیں۔علی رضا سید نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن اور قابل قبول حل تلاش کیا جائے۔بھارتی وزیراعظم کے مختلف ملکوں کے دوروں کے بارے میں علی رضا سید نے کہا کہ بھارت دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر اپنے سیاہ کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا، خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہے کہ مودی اور ان کی حکومت کس طرح انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اس بات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام طویل عرصے سے قتل و غارت اور ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ گروپ 20کا سربراہی اجلاس 9اور 10ستمبر کو نئی دلی میں منعقد ہورہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button