مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی
سرینگر22 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض انتظامیہ نے ایک بار پھرلوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
مقامی لوگوںنے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکارں کی بھاری تعداد نوہٹہ میں تعینات کی گئی تھی جنہوں نے انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کی غرض سے تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے لوگوں کو جامع مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے مسجد کے دروازے کو مقفل کردیا ۔