خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث شعبہ تعلیم بھی بری طرح متاثر ہے

 

 

education in IIOJKاسلام آباد08 ستمبر (کے ایم ایس)آج جب خواندگی کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی سے شعبہ تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری طلبا ءکو قابض بھارتی فورسز کی چیرہ دستیوںکا روز سامنا کرنا پڑتا ہے ، بھارتی فورسز اہلکار طلباءکو ہراساں کرتے ہیں اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہیں ، طلباءکو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے عزیزوں ، رشتہ داروں کی جدائی دیکھنا پڑتی ہے اور اس ذہنی پریشانی میں وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ نہیں دیں پاتے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 05 اگست 2019 کو جب مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے دفعہ 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کیا تو کشمیری طلباءبھی مسلسل کئی ماہ تک گھر وں میں مقید ہو کر رہ گئے ، انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بند ش کا سب سے اثر طلباءپر پڑا اور انکی تعلیم سخت متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے دور رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے سینکڑوں سکول بند کردیے ، علاقے میں آر ایس ایس نظریے کی حامل ایک نئی تعلیمی پالیسی نافذ کی ۔ ہندو توا بھارتی حکومت کشمیری مسلمان طلباءکو ہندو مذہبی گیت وغیرہ گانے پر مجبور کر رہی ہے۔

بھارتی شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جاتا ہے ، انہیں مختلف بہانوں سے بھارتی تعلیمی اداروں سے نکال دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں طلباءکی حالت زار پر توجہ دے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button