آزاد کشمیر

بھارتی فوجیوں نے وادی نیلم سے نوجوانوں کو اغوا کر کے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

neelam valleyمظفرآباد: آزاد جموںوکشمیر میں وادی نیلم کے رہائشیوں نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے کنٹرول لائن پر پانچ درانداز مار دیے ہیں۔ مقامی ریائشیوں کا کہنا ہے یہ نوجوان بے گناہ شہری تھے جن کا تعلق وادی نیلم کے علاقے سونات سے تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ نوجوان کنٹرول لائن کے نزدیک جنگل میں جڑی بوٹیاں جمع کرنے گئے تھے کیونکہ یہ ان کی روزی روٹی کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اس دوران انہیں اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے اور بعد میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
وادی نیلم کے رہائشیوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بلکہ آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے اس طرف انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پربھارت کا محاسبہ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button