مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

 

snow and rains in kashmirسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفبار ی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ وغیرہ میں بھی جمعرات کو تازہ برف باری ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے کئی دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ آج سے موسم میں بہتری آئے گی اور 6نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button