World

معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے ایک اور سبکی

اسلام آباد:
مودی حکومت اپنے گودی میڈیا کے ذریعے معرکہ حق کے بارے میں امریکی کمیشن کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کی گئی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستا ن کی فتح کی تصدیق کی گئی ہے ۔امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔بھارتی رافیل طیارے گرنے کے باوجود بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا مگر امریکی رپورٹ نے من گھڑت پروپیگنڈا کا پول کھول دیا، معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین عسکری حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر واضح برتری حاصل کی۔بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال پر منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے ایک اور سبکی کا باعث بن گیا ہے۔شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی موقف کو سچ ثابت کر رہا ہے ۔ عالمی جریدہ ” ٹی آر ٹی ” کے مطابق؛ امریکی کمیشن کی رپورٹ نے مئی میں ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری فتح کا اعتراف کیا ہے۔ٹی آر ٹی نے کہا کہ امریکی رپورٹ نے اعتراف کیا کہ7سے 10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی، امریکی صدر ٹرمپ بھی بارہا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا برملا اعتراف کرچکے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے ہتھیاروں کے موثر استعمال سے بھارت کو شکست دی ، شکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کے باعث پہلے بھی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا کرچکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button