مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیر کے حوالے سے اپنا نوآبادیاتی طرز عمل ترک کرے، پیپلز لیگ

سرینگر26اگست(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ایک پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا آغازکرنا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز لیگ کے آرگنائیزر محمد حمزہ نے سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کی ضرورت ہے اور مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات اور مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کے حوالے سے اپنا نوآبادیاتی طرز عمل ترک کر کے جنوبی ایشیا میں امن کی خاظر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button