مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :” ایس آئی اے “نے مولانا سرجن برکاتی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سرینگر:jailed Maulana Sarjan Barkati’s wife in IIOJKبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما اور معروف عالم دین مولانا سرجان برکاتی کی اہلیہ کو آج (جمعہ) ضلع شوپیاں میں غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مولانا سرجان برکاتی کی اہلیہ سبروزہ بانو کو ضلع شوپیاں کے علاقے ربن میں گھر پر چھاپہ مار کر ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ مولانا سرجان برکاتی معروف نوجوان رہنما برہان وانی کے 2016 میں ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونے والے انتفادہ کے دوران اپنے مخصوص انداز کے نعروںکی وجہ سے انتہائی ہردلعزیز شخصیت بن گئے تھے۔ اپنے پرکشش نعروں کے ذریعے نوجوانوں میں تحریک آزادی کے حوالے سے انتہائی جوش وجذبہ پیدا کرنے کی پاداش میں انہیں اکتوبر 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں چار برس تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد 2020 میں رہا کیا گیا تھا۔بھارتی پولیس نے مولانا سرجان برکاتی کو رواں برس اگست میں پھر گرفتار کیا اور وہ اس وقت سینٹرل جیل سری نگر میں بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button