مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی طرف سے طلباء کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

 

077bd279-718c-475d-adc2-f9baa08384b8سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر نے تمام طلبا کو فوری طورپر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی ٹی کی انتظامیہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پیش نظر طلباء کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ سرینگر کے علاقے حضرت بل میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے منگل کو ادارے میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کے بارے میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔
ادھر گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل (جمعہ)کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button