بھارتی فوجیوں نے نومبر میں 15کشمیری شہید کیے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر میں 15کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں میںاور دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیاگیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 17بچے یتیم ہو گئے۔
بھارتی فوجیوں، پیراملٹری پولیس اہلکاروں، بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے نومبر میں محاصرے اور تلاشی کی 218کارروائیوں کے دوران 368افراد کو کالے قوانین”پی ایس اے اور یو اے پی اے “ کے تحت گرفتار کیا جن میں زیادہ تر طلباءاور نوجوان شامل تھے۔
قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ تلاشی آپریشنوں کے دوران پانچ رہائشی مکان بھی تباہ کیے۔