پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت

Mumtaz Zehraاسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں تین کشمیری شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کو بھارتی قابض فوج کے کیمپ میں تشدد کرکے شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اہلکاروں کی جانب سے تین افراد کو برہنہ کرنے اور ان پر مرچ پاو¿ڈر چھڑکنے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریوں کے حراستی قتل کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے ، جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنا چاہیے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button