بھارت

نہ مودی سے، نہ امت شاہ سے اور نہ حکومت سے ڈرو، صرف اللہ سے ڈرو، اسدالدین اویسی کا پیغام

نئی دلی :
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ چاہے وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہی کیوں نہ ہوں۔

اسد الدین اویسی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لوگوں سے کہاکہ وہ وزیراعظم نریندرمودی اور نہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ڈریں۔ انہیں صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے جوزمین و آسمان کا مالک ہے ۔ویڈیو میں وہ ایک جلسہ عام کے دوران شاعرانہ انداز میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیںکہ ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں جو زمین و آسمان کامالک ہے ، باقی کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ مودی سے ، نہ امت شاہ سے اور نہ ہی حکومت سے ڈریںصرف اللہ سے ڈریں۔ اسد الدین اویسی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں مبینہ طور پر تاریخی بابری مسجد کے مقام پر متنازعہ رام مندر کے افتتاح کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے شہر ایودھیا میں 22 جنوری بروزپیر کورام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب سے پہلے سیاسی رہنمائوں اور سنتوں کے درمیان شدیدلفظی جنگ دیکھنے میں آرہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button