مودی سرکار کا معاشی ترقی کا ڈھونگ،اعدادوشمار میں جعلسازی بے نقاب
پوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد 7.8فیصد شرحِ نمو کو اعدادوشمار کی ہیرا پھیری قرار دیا
نئی دلی:ماہرین اقتصادیات نے نااہل مودی سرکارمیں بدترین بحران سے دوچار معیشت کی قلعی کھول دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق بھارتی فنانس سیکرٹری سبھاش چندرا گرگ نینام نہاد معاشی ترقی کے دعوئوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال جی ڈی پی تخمینہ سے متاثر کرنے کیلئے مودی حکومت کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنی پڑی تھی۔اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے گزشتہ سال کی جی ڈی پی کم دکھا کراس سال پہلی سہ ماہی کی نمو کو 10.3 فیصد زیادہ دکھایا گیا۔پچھلے مالی سال کی جی ڈی پی میں یہ تبدیلی نہ کی جاتی تو موجودہ قیمتوں پریہ نمو صرف 2.6 فیصد ہوتی۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن نے بھی سوال اٹھایا کہ اگر معیشت واقعی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے تو اس کے اثرات روزگار اور سرمایہ کاری میں کیوں نظر نہیں آ رہے؟عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد 7.8 فیصد شرحِ نمو کو اعدادوشمار کی ہیرا پھیری قرار دیا۔
واضح رہے کہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے اوراقتدارپر گرفت مضبوط رکھنے کیلئے جعلی اعداد و شمار سے عوام وعالمی اداروں کومسلسل بیوقوف بنارہی ہے۔








