بھارت

مالدیپ کے صدر نے ملک سے بھارتی فوجیوں کے انخلاء کی حتمی مدت کا اعلان کر دیا 

 

maldive 12مالے :مالدیپ کے صدر محمد معزو نے 10مئی تک ملک سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، چین کے حامی سمجھے جانے والے نو منتخب صدر موئزو نے پارلیمنٹ سے اپنے افتتاحی خطاب میں غیر ملکی فوجی کے انخلاء  اور کھوئے ہوئے سمندری علاقے کو دوبارہ حاصل کرکے مالدیپ کے باشندوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا حکومت کا عزم ظاہر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالدیپ کی سرزمین پر تعینات بھارتی فوجیوں کے انخلا کے لیے مالے اور بھارت کے درمیان 10مئی کی حتمی مدت پر اتفاق ہوگیا ہے۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد معزو نے کہا کہ مالدیپ میں قائم تین ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک پر تعینات بھارتی فوجی 10مارچ تک ملک چھوڑ دیں گے،مالدیپ اس حوالے سے بھارت سے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا۔ صدر محمد معزو کا مزیدکہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری خود مختاری پر اثر انداز ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button