مقبوضہ جموں و کشمیر
میرواعظ کا حاجی عبدالغفار ہزار کی بہو کے انتقال پر دکھ کا اظہار
سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے راجوری کدل کے مرحوم حاجی عبدالغفار ہزار المعروف (چاچا)کی بہو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحومہ عوامی ایکشن کمیٹی کے دیرینہ ساتھی محمد اسماعیل ہزار کی شریک حیات تھیں۔میرواعظ عمر فاروق نے ہزاری خاندان کے تمام افراد بالخصوص محمد اسماعیل ہزاری اور ان کے بیٹے نصیر ہزاری سے اس سانحہ پر تعزیت کیا اور کہا کہ ہم مرحومہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے جنت الفردوس اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ خاندان خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کا چہارم اتوار کو ان کے آبائی قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔