مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوج ریاسی میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs) کے نام پر منظم دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ہتھیاروں کے ایک تربیتی ورکشاپ کے دوران ویلج ڈیفنس گارڈزکوجو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیز (VDC) کے نام سے مشہور تھے، ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی۔ اس تربیت کا مقصد ہتھیاروں کے استعمال میں VDGsکی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔یہ بات تشویشناک ہے کہ علاقے میں تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے کشمیری شہریوں کو نشانہ بنانے کی ان کی ایک تاریخ ہے۔بھارتی فوج نے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے تقریبا 30وی ڈی جیز کو ہتھیاروں کا استعمال، صفائی کا طریقہ کا راور ہتھیاروں کی مرمت کرنا سکھایا۔