پاکستان

پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

President Arif Alvi

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو کرتارپور راہداری کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے ۔انہوں نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔ سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔عارف علوی کو اس موقع پر سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔انہیں اس موقع پر سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔انہوں نے میوزیم اور لنگر خانے بھی دیکھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button