پاکستان

شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد

PM Shahbaz21

اسلام آباد:شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام دیا۔اس سے قبل فلسطین، ترکیہ اور چین کے صدور کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دے چکے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں فریدہ بہن جی اور الطاف احمد بٹ نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button