بھارت

احتجاجی مارچ میں شریک ایک اور بھارتی کسان کی موت

formers protest

پٹیالہ:بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں احتجاجی مارچ میں شریک ایک اور بھارتی کسان کی موت ہو گئی جس سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مرنے والے کسانوں کی تعداد سات ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والاکسان جس کی شناخت بلدیو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، سانس کی تکلیف کے باعث پٹیالہ شہر کے راجندرا ہسپتال میں زیر علاج تھا۔بی جے پی کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات پر زوردینے کے لئے کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ 26 دنوں میں سات کسان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دریں اثناء ہریانہ کے علاقے مسانی کے قریب ریواڑی-دہلی روڈ پر ایک علیحدہ واقعے میں دو کاروں کوپیش آنے والے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button