بھارت

راہل گاندھی کی قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑپرمودی حکومت پرکڑی تنقید

نئی دلی 12نومبر ( کے ایم ایس )
کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کر رہی ہے اور اس کے پاس ملک کی سرحدوں کے دفاع کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے اور مسٹر 56انچ خوفزد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ میں ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ کچھ برسوں سے سرحد پر چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کہتے ہیں کہ چینیوں کی ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی خبریں غلط ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button