بھارت

بھارت :ناگپور میں بھارتی پیرا ملٹری اہلکار کی خودکشی

bodyناگپور: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیرا ملٹری اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (SRPF) کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکرخودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست میں واڑی پولیس اسٹیشن کے ا یک افسر نے بتایاکہ اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکارنے جس کی شناخت 35 سالہ منگیش مسکے کے نام سے ہوئی ہے، ناگپور شہر میں غیر روایتی آپریشنز ٹریننگ سینٹر میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹریننگ سینٹر میں جو مہاراشٹر پولیس کا نکسل مخالف تربیتی مرکز ہے، ڈیپوٹیشن پر تھا ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ اہلکار نے اپنی کرسی پر بیٹھ کر رائفل کو اپنی ٹھوڑی پر رکھا اور گولی چلا دی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button