مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کے ساتھ لازوال وابستگی کابھر پور اظہار ، مقبوضہ جمو ں وکشمیر کے مسلمان عیدمملکت خداداد کیساتھ منارہے ہیں

Eid in kashmirسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمان آج ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی، محبت وعقیدت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بجائے عیدالفطر مملکت خداداد کے ساتھ منارہے ہیں۔بھارت میں مسلمان عید الفطر کل بروز جمعرات منائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب منگل کی رات شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے ساتھ عید منانے کی یہ روایت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان عظیم دینی اور ثقافتی رشتے کا عکاس ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button