مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارتی آئین کو بلڈوز کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر 16 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو بلڈوز کررہی ہے اور زعفرانی پارٹی کے رہنمامسلمانوں کو ان کے گھروں اور روزی روٹی سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بی جے پی آئین کو بلڈوز کر رہی ہے اور اب وہ اقلیتوں کے گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی رہنما مسلمانوں سے سب کچھ چھیننے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے ہیں چاہے وہ انکے گھر، معاش اور عزت ہو۔ انہوںنے لکھا کہ بی جے پی بھارت کے تصور کو برباد کر رہی ہے جس پر اکثریتی برادری (ہندو) کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button