بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں بی ایس ایف اہلکارنے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی 

BSFبھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیراملٹری بارڈرسکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ایک اہلکارنے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار29سالہ دھیرج ملاکر نے ریاست میں ریوتی کے علاقے بنگنگا میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بنگنگا پولیس اسٹیشن کے انچارج لوکیش سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ دھیرج ملاکر کھنڈوا کا رہنے والا تھا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے شوٹنگ رینج میں تعینات تھا۔انہوں نے کہاکہ رات کے کھانے کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایاکہ وہ اپنا موبائل فون چارج کرنے جا رہا ہے۔بعد ازاں وہ اسلحہ خانے پہنچا اور اپنے سر میں گولی مار دی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر اس کے ساتھی موقع پر پہنچے تو خون میں لت پت اس کی لاش پائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button