کشمیرہماری شہ رگ ہے،کسی دشمن کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، وفاقی وزراءعطاللہ تارڑ، امیر مقام
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑاور وزیر امور کشمیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے،کسی دشمن کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزرائے نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے آزاد کشمیر میں صورتحال بہترہوگئی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ حکومت 23ارب روپے کے فنڈزکااجرا کررہی ہے۔کشمیرکونسل کے 218ملازمین کو کشمیرحکومت کومنتقل کردیاگیا ہے ۔36گاڑیاں اور ایک ارب روپیہ مزید آزادکشمیرکو منتقل کئے جارہے ہیں۔آٹے اور بجلی کی سبسڈی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرزکوکشمیرکی صورتحال پراعتماد میں لیا۔دشمنوں کا خواب خاک میں ملادیاہے۔صدرآصف علی زرداری سمیت مختلف شخصیات نے مثبت کرداراداکیا۔وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے سانحہ سے بچالیا۔وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت کا سامناکرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہترین فیصلہ سازی سے معاملے کو حل کیا، بروقت فیصلہ سازی سے ہی بحرانوں کا خاتمہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسازش کو اللہ کے فضل سے ناکام بنائیں گے۔