بھارت

اترپردیش :بی جے پی لیڈرکے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے دو مسلم نوجوان جاں بحق

BJP convoy killed civilianگونڈہ :
بھارتی ریاست اترپردیش میں حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کی ٹکر سے دو مسلم نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے خلاف گونڈہ میں حضور پور ریلوے کراسنگ کے قریب بی جے پی لیڈر کا گاڑیوں کے قافلے گذر رہا تھا کہ اس میں شامل ایک گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل پرسوار دو نوجوانوںریحان اور جاوید کو ٹکر مار دی جس سے ۔دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ٹکر سے دو راہگیر بھی زخمی ہو ئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈرکی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم حادثے کا باعث بننے والی گاڑی نندنی نگر انسٹی ٹیوٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ کی زیر ملکیت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button