بھارت
بھارت :بہار میں بم کے دھماکے میں 5 بھارتی اہلکار زخمی

پٹنہ :بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک بم دھماکے میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے نوکوٹھی میں اس وقت پیش آیا جب بینک اور جیولری شو روم میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سندیپ کمار کے گھر کی تلاشی لی گئی۔زخمی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سندیپ کمار ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے انکشافات کی بنیاد پر تلاشی لی جارہی تھی۔








