بھارت
رام مندر کی تعمیر بھی بی جے پی کے کام نہیں آئی
ایودھیا: بھارتیہ جنتا پارٹی کو رام مندر کی تعمیر بھی کام نہیں آئی اورایودھیا کے عوا م نے بھی ہندو توا پارٹی کو مسترکر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایودھیا ضلع کے فیض آباد حلقے سے بی جے پی کے سینئر رہنما للو سنگھ کو سماج وادی پارٹی کے انڈیا اتحاد کے امیدوار اودھیش پرشاد نے 56ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ پرشاد اتر پردیش میں نو بار ایم ایل اے اور چھ بار وزیر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ بی جے پی کے للو سنگھ پانچ بار ایم ایل اے(رکن ریاستی اسمبلی) اور دو مرتبہ ایم پی ( رکن پارلیمنٹ)رہ چکے ہیں ۔ وہ تیسری مرتبہ ایم پی کیلئے الیکشن لڑ رہے تھے۔رام مندر کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی نریندر نے چند ماہ قبل اسکا افتتاح بھی کیا تھا۔