خراج عقیدت

عوامی مجلس عمل کا مولوی مشتاق کو 20ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت

download (10)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سرکردہ رہنما اور میرواعظ خاندان کے چشم و چراغ مولوی مشتاق احمد کوان کے 20ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تنظیم، تحریک اور ملت کشمیر کے لئے ان کی خدمات قابل قد ر اور ناقابل فراموش ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میںایک خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور قرآن خوانی کی گئی ۔ مجلس میں کہاگیا کہ مولوی مشتاق ایک انتہائی مخلص اور بے لوث رہنما تھے جو اپنوں اور پرایوں کے لئے درد دل رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے خاندان کی روشن روایات کو برقراررکھتے ہوئے اہلیان کشمیر کی خدمت کی اور تنظیم کو مستحکم کرنے اور اسکے پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لئے تنظیمی قیادت سے لیکر عام کارکنوں تک شانہ بشانہ کام کیا۔بیان میں کہا گیا کہ 1965میں مولوی مشتاق کو2سال سے زیادہ مدت تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں تاہم ان کے جذبہ استقامت، ہمت و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مجلس میں مولوی مشتاق ،شہید ملت اور دیگر تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button