نریندر مودی کی حلف برداری کا جشن، آتش بازی سے پارٹی دفتر میں آگ لگ گئی
نئی دلی :بھارت میں نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ کے تیسرے مرتبہ حلف اٹھانے کا جشن منانے والے بی جے پی کے کارکنوں کی اندور میں پارٹی دفترمیں آتش بازی سے دفتر میں آگ لگ گئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مودی کی حلف برداری کا جشن مناتے ہوئےریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بی جے پی کے کارکنوں نے پارٹی آفس میں شدید آتش بازی کی ۔ جس سے دفتر میں آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بی جے پی دیپالپور کے ایم ایل اے منوج پٹیل اور کارکنوں پارٹی دفتر کی چوتھی منزل پر زبردست آتش بازی کی جس سے دفتر میں آگ لگ گئی ۔ چھت پر لگنے والی آگ عمارت کی دیگر منزلوں تک پھیل گئی ۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے خبر نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔