مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

APHC (1)

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں فورم کی آزاد جموں وکشمیرشاخ کے نئے عہدیداروں کے حالیہ انتخابات کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام محمد صفی کو کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کاکنوینر، ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کو جنرل سیکرٹری اور مشتاق احمد بٹ کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کو مزید متحرک بنانے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ کشمیر کاز، بھارتی مظالم اورمحصور کشمیریوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button