مقبوضہ جموں و کشمیر

سنبل میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

body

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں پرانے پل کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 18سالہ نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ننیارا سنبل کا رہائشی نوجوان جس کی شناخت حذیف احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے،سنیچر کو سنبل میں دریائے جہلم میں ڈوب گیاتھا۔ عہدیدارنے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم لاش برآمد نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ہفتے کی شام کو ختم کر دیا گیا اور اتوار کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا اور سخت کوششوں کے بعد لاش نکال لی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button