بھارت

علی گڑھ ڈسٹرکٹ جیل میں 52 سالہ قیدی کی پراسرارموت

jail aligrahعلی گڑھ23 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک 52 سالہ زیر سماعت قیدی درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ شخص کے اہلخانہ نے اسے ایک قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 4 دسمبر کو اپنے کیس کی سماعت کا منتظر تھا اور ممکن ہے کہ اسے جیل کے اندر قتل کیا گیا ہو۔جیل حکام نے اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اومکار سنگھ کو 24 ستمبر کو سلنڈر چوری کے معاملے میں جیل لایا گیا تھا۔جیلر پریمود کمار سنگھ نے کہا کہ اومکار کو اس سے قبل بھی 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اوراس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن وہ ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا اور 18 ستمبر کو رہا ہو گیا۔ ایک ہفتے بعد اسے 24 ستمبر کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔اومکار کے بھائی ویرم نے صحافیوں کو بتایا کہ خاندان کو اس کے بھائی کی موت کے بارے میں پولیس کے ذریعے معلوم ہوا۔اہلخانہ نے بتایاکہ جب وہ اپنے کیس کی سماعت کا منتظر تھا تو وہ خود کو کیسے مار سکتا تھا؟ لگتا ہے کہ اسے جیل کے اندر قتل کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button