بھارت

بھارت :ممبئی میں مسجد کی مجوزہ مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹراکے دارالحکومت ممبئی میں اس وقت کشیدگی پیداہو گئی جب حکام نے 25سال پرانی سبحانیہ مسجد کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے منہدم کرنے کی کوشش کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسجد کے مجوزہ انہدام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے اورمظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صورتحال خراب ہونے کے بعد سرکاری عہدیداروں اور مقامی لوگوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور مسجد خالی کرنے کے لیے 8دن کا وقت دیاگیا۔مسلم کمیونٹی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ورشا سنگاواڈ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button