بھارت

سری لنکا :سمندری حدود کی خلاف ورزی پر21بھارتی ماہی گیر گرفتار

کولمبو:
سری لنکا کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے 21بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سری لنکا کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیاہے اور انکی کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ سری لنکا کے روزنامے ڈیلی نیوز کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کوڈیلفٹ جزیرے سے غیر قانونی طورپر مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔ سری لنکا کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ گشت کے دوران پکڑے گئے ہندوستانی ماہی گیروں کو ملاڈی فشریز انسپکٹوریٹ کے حوالے کیاگیاہے۔ رواں سال اب تک سری لنکا کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر59بھارتی ٹرالر اور434بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button