مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیر یوں کے حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لیے ہیں ،فاروق عبداللہ

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر یوں کے حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لیے ہیں او ر ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے مطالبے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر میں بھی فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کی ہے، اس نے یہاں کی معیشت تباہ کی ، ہمیں فرقہ پرستی کے رحجان کا قلع قمع کرنا ہے اور جموں اور وادی کشمیر کے درمیان دوریوں کو ختم کرنا ہے، ہمیں نفرت کی دوریوں کو توڑنا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف صف آراءہونا ہے جو ہمیںفرقہ پرستی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے سامنے جو پہلا چیلنج ہے وہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کا ہے تاکہ آنے والی حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی کام کر سکے۔انہوں نے کہا کہ دھونس دباﺅ، تنگ طلبی اور ہراسانی سے چھکارہ پانے کیلئے بھی ریاستی درجے کی بحالی ضروری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button