بھارت

مہاراشٹر :ہندوتوا غنڈوں کا معمر مسلمان شخص پر تشدد

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو توا غنڈوں نے ایک معمر مسلمان شخص پرحملہ کر کے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ وابستہ ہندوتوا غندوں نے ضمیر عمر شیخ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ضلع اکولا میں موٹر سائیکل پر اپنے فارم کی طرف جا رہا تھا۔ ہندو توا غنڈوں نے عمر شیخ کو داڑھی اور روایتی ٹوپی کی وجہ سے شاخت کر لیا اور اسے روک کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ حملہ آوروں نے معمر مسلم شخص کی موٹر سائیکل کی بھی توڑ پھوڑ کی اور نعرے لگائے ”پاکستان جاو یا قبرستان جاو“۔ حملہ آور عمر شیخ کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button