بھارت

بھارت :پوجا کیلئے مندر آنیوالی خاتون کو ہندو پجاری نے جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا

نئی دلی:
بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشنات حد تک اضافہ ہوچکا ہے، تازہ واقعے میں مندر میں پوجا کیلئے آنے والی ایک خاتون کوہندو پجاری نے عصمت دری کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سکر میں مندر آنے والی خاتون کو ہندوپجاری نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر کھلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے پجاری کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہندو پجاری بابا بالک ناتھ نے انتہائی ہوشیاری سے پوجا کے لیے آنے والی ایک خاتون سے جان پہچان بنالی اور خاندان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لے لیا۔پجاری نے خاتون کو اعتماد میں لینے کے بعد کہا کہ پرساد کھانے سے مسائل حل ہوں گے، اس نے پرساد میں نشہ اور دوا ملا کر خاتون کو کھلا دی۔ جس کے بعد پجاری نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا، عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ کی پجاری کے ڈرائیور نے کیمرے میں ریکارڈنگ بھی کرلی تھی۔خاتون کو جب ریکارڈنگ کے حوالے سے معلوم ہوا تو اس نے پولیس سے شکایت کرنے کی دھمکی دی جس پر ملزم نے خاتون سے کہا کہ اگر وہ شکایت کرے گی، تو ویڈیو وائرل کردے گا، جس پر خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button