پاکستان

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، چوہدری انوار الحق

اسلام آباد:امور کشمیر و گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کے حتمی حل تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوںپر کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوسکاہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور حق خودارادیت کے مطالبے پر انہیں سزا دینے کے لیے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اختلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button