بھارت
اروناچل پردیش : فورسز اہلکاروں نے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا
ایٹا نگر :بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فورسز اہلکاروں نے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز کی آسام رائفلز نے نوجوان کو آج ریاست کے ضلع لونگڈنگ میں قتل کیا۔ فورسز نے مقتول نوجوان کو عسکریت پسند قرار دیا۔
دریں اثنا آسام کے جگن-تنسوکیا علاقے میں گوتم باسوماتری نامی ایک چائے فیکٹری کے ملازم کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مغوی ملازم کی تلاش شروع کر دی ہے۔