بھارت

بھارت میں نام نہاد گائو رکھشکوں نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

چندیگڑھ:بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع چرکھی دادری میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اورمعصوم کی جان لے لی جہاں نام نہاد گائو رکھشکوں(گائے کے محافظ) نے ایک مسلمان نوجوان شبیر خان کو بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے شبیر پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگایاتھاتاہم حال ہی میں لیبارٹری کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے حاصل کیے گئے گوشت کے نمونے گائے کے نہیں تھے۔یہ واقعہ ضلع کے بدھرا قصبے میں پیش آیاجہاں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک کچرا چننے والا 26سالہ شبیررہتا تھا۔شبیر پر ایک ہجوم نے حملہ کیا اور حملے میںاسیر الدین نامی ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔ ڈی ایس پی بھارت بھوشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس دیگر ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے۔یہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کو درپیش شدید نفرت کو اجاگر کرتا ہے جنہیں اکثر گوشت کھانے پر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ شبیر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ثقافت کے مطابق گوشت کھاتے ہیں جس کا بیف سے کوئی تعلق نہیں ۔اس معاملے نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے، اہم شخصیات نے حملے کی مذمت کی ہے۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ شبیر کے خلاف الزامات بے بنیاد تھے جس سے پسماندہ طبقوں کو نشانہ بنانے کے لیے”گائے کے تحفظ”کے قوانین کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button