مقبوضہ جموں و کشمیر
چندی گڑھ : کشمیری نوجوان پراسرار طورپر جاں بحق
چندی گڑھ:
بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والا کشمیری نوجوان بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پراسرار طورپر جاں بحق ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صفا پورہ کا رہائشی کشمیری نوجوان سالک بٹ چندی گڑھ کی ایک نجی یونیورسٹی کے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس اہلکار نے مزید بتایاکہ نوجوان جو نرسنگ کے شعبے میں بی ایس سی کر رہاتھا کی لاش لینے کیلئے اس کے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا ہے ۔ کشمیری نوجوان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔